23 جولائی 2014 - 12:36
یوکرینی فوجیوں کی اپنے ہی شہریوں پر فائرنگ

یوکرین کی فوج کے توپخانے کے حملوں میں کم از کم تین عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوھانسک شہر کی بلدیہ کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے مختلف علاقوں میں یوکرین کی فوج کے توپخانے کے حملوں میں تین عام شہری ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں جبکہ ان حملوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لوھانسک شہر کے وسیع علاقے خاص  طور سے طبّی مراکز کی بجلی کئی دنوں سے منقطع ہے اور شہر میں پانی کی قلت کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ لوھانسک اور ڈونٹسک میں روس کے حامی مسلح افراد یوکرین کی فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲